اسلام آباد(لاہورنامہ)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کو برطانوی اخبار کا ٹائوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہزاداکبرہر روز پی آئی ڈی میں بیٹھ کر کاغذ لہراتے تھے .
عمران خان نے شہبازشریف کے خلاف ڈیلی میل کی سٹوری پلانٹ کرائی اور وہ مافیاز کے ماسٹر مائنڈ ہیں،ڈیوڈ روز نے سٹوری کیس میں لندن میں آج 5ویں بار ایکسٹیشن لی،ڈیلی میل نے کہا ہے کہ پاکستان ریڈ لسٹ میں ہے اس لئے ثبوت اکھٹے نہیں ہوپا رہے ہیں .
اب التوا کا ایک اور بہانہ تلاش کرلیا گیا ہے کہ کرسمس کی چھٹیاں آگئی ہیں ، لندن اور اسلام آباد کی عدالتوں میں التوا پر التوا مانگے جارہے ہیں، خیبر پختونخوا کے عوام نے عمران خان کی رخصتی کا اشارہ دے دیا ،نااہل حکمران حسد کی آگ میں جل رہے ہیں، ملک کے معاشی اشاریے ٹھیک نہیں،ڈیلی میل کے وکیل نے کہا کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ہے.صرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔
منگل کو یہاں اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے الزام عائد کرتے ہوئے شہزاد اکبر کو برطانوی اخبار کا ٹائوٹ قرار دیا.
نو دسمبر کو ڈیلی روز اور ڈیلی میل نے التوا مانگا ،ڈیلی میل نے کہا ہے کہ پاکستان ریڈ لسٹ میں ہے اس لئے ثبوت اکھٹے نہیں ہوپا رہے ہیں. لندن اور اسلام آباد کی عدالتوں میں التوا پر التوا مانگے جارہے ہیں،کیا یہ کوئی اخلاقیات ہے کہ لوگوں کی پگڑیاں اچھالو اور پھر ثبوت بھی نہ دو ،پانامہ کیس میں شہبازشریف نے عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعوی کیا وہاں کیوں پیش نہیں ہوتے ۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ آج عوام سوچ رہے تھے کہ کابینہ بجلی گیس سستی کرنے کا اعلان کرے گی، فواد چودھری نے معاشی اشاریے درست ہونے کے دعوے کئے، کے پی کے میں تبدیلی کو گھر جانے کا کہہ دیا گیا ہے ،اب کے پی کے میں امیدوار اچھے نہیں ہونے کا بہانہ بنایا جارہا ہے ،اب آر ٹی ایس اور ای وی ایم کو عمران خان کا سہارا نہیں بننے دیا جائے گا،
فواد چودھری نے کہا کہ نوازشریف نے ماضی میں بھاری قرضے لئے ، اس حکومت نے بیس ہزار ارب کے قرضے لئے ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح بشیر میمن کو بلاکر نوازشریف اور شہبازشریف کے خلاف مقدمات بنانے کا کہا تھا، بالکل اسی طرح عمران خان نے اپنے ٹائوٹ شہزاد اکبر کے ذریعے یہ سٹوری پلانٹ کرائی تھی ، ڈی فیڈ فنڈ میں کرپشن کے الزامات لگائے گئے ، کرپشن کے رنگ لیڈر نے شہبازشریف پر کرپشن کے الزامات لگوائے۔
ترجمان پاکستان مسلم لیگ(ن)نے کہا کہ ایف آئی اے کیس کو سوا سال ہوگیا جس میں نیب کی بھی بس ہوگئی، لندن کورٹ کے فیصلے میں آیاشہبازشریف کیخلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہوا، یہ ثبوت اس لیے نہیں دے پاتے کیونکہ کرپشن ہوئی ہی نہیں ہے ،ڈیلی میل کے وکیل نے کہا کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ہے،صرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجارہا ہے،اقتدارپرمسلط وزیراعظم عمران خان شہبازشریف کے خوف میں مبتلا ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ رمضان شوگر ملز اور گندہ نالہ کیس میں کیوں شہبازشریف سے زیر حراست ہوتے ہوئے تحقیقات نہ کی گئیں،گزشتہ روز کرائے کے ترجمانوں کا اجلاس بلاکر انہیں ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں شہبازشریف کے خلاف الزامات لگائو۔