خواجہ آصف

خواجہ آصف کیخلاف کیس کی سماعت 22 جنوری تک ملتوی

اسلام آ باد (لاہورنامہ) خواجہ آصف کے خلاف دس ارب روپے ہرجانے کے کیس سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے لیگی رہنما خواجہ آصف کے خلاف دس ارب روپے ہرجانے کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد عدنان خان نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت عمران خان کے وکیل راجہ وقار اور خواجہ آصف کے وکیل علی شاہ گیلانی عدالت میں پیش ہوئے۔

خواجہ آصف کے وکیل علی شاہ گیلانی نے ہائیکورٹ کا حکم نامہ پیش کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماتحت عدالت کو ہرجانہ کیس کی مزید کاروائی سے روک رکھا ہے۔ وکیل علی شاہ گیلانی سیشن عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت 12 جنوری کو ہوگی۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد عدنان خان نے کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 22 جنوری تک ملتوی کردی۔