دھند اور بارشوں

دھند اور بارشوں کی وجہ سے مسافر ٹرینوں کا شیڈول متاثر

لاہور( لاہورنامہ) دھند اور بارشوں کی وجہ سے مسافر ٹرینوں کا شیڈول معمول پر نہ آ سکا ،مسافر ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ۔

رپورٹ کے مطابق کراچی ایکسپریس7 گھنٹے ،شاہ حسین ایکسپریس 5گھنٹے ،پاکستان ایکسپریس 5گھنٹے ،پاک بزنس ایکسپریس 5 گھنٹے ، عوام ایکسپریس 4گھنٹے ،قراقرم ایکسپریس 4 گھنٹے ،فرید ایکسپریس 4گھنٹے ،ملتان یکسپریس ساڑھے 3گھنٹے ،علامہ اقبال ایکسپریس ساڑھے 3 گھنٹے ، تیز گام ساڑھے3گھنٹے ،گرین لائن ایکسپریس ساڑھے 3گھنٹے ،رحمان بابا ایکسپریس ساڑھے 3گھنٹے ، خیبر میل ایکسپریس3 گھنٹے ،سرسید ایکسپریس3گھنٹے اورجعفر ایکسپریس2گھنٹہ30منٹ تاخیر کا شکار رہی۔