کریک ڈائو ن

ٹریفک پولیس کاشہر بھر میں اپلائیڈ فار، غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈائو ن جاری

لاہور (لاہورنامہ) ٹریفک پولیس نے شہر بھر میں اپلائیڈ فار، غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈائو ن کے دوسرے روز میں غیر نمونہ نمبر پلیٹس لگانے پر 03 ہزار 118 چالان کر دئیے گئے.

مجموعی طور پر 07 ہزار سے زائد گاڑیوں کا چالان ٹکٹس جاری کئے گئے، کالے شیشے لگانے پر 27 ہزار 789 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے جبکہ بوگس نمبر پلیٹس لگانے پر 17 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔سی ٹی او لاہورمنتظرمہد ی کا کہناتھا کہ نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ، جعلی اور واضح نمبر نہ ہونے پر کوئی عذر قبول نہیں، فینسی نمبر پلیٹس لگانے کی بھی ہرگز اجازت نہیں.

گاڑی کی نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کا مطلب شناخت کو چھپانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کریک ڈائون کیلئے سٹی ٹریفک پولیس اور محکمہ ایکسائز کی مشترکہ 17 ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔شہریوں کو وارننگ اور آگاہی کے بعد کریک ڈان کیا جارہا ہے۔مقدمات موٹروہیکل آرڈیننس آرڈنینس 97 اے کے تحت درج کروائے جارہے ہیں۔

ایسی تمام وہیکلز جن پر نمبر پلیٹس ایکسائز کے نمونے کے مطابق لگیں ہیں، انہیں ابھی چالان نہیں کیا جارہا، ایسے شہری جنہوں نے نمبر پلیٹس کیلئے اپلائی کیا ہوا ہے وہ ایکسائز سلیپ ساتھ رکھیں۔