لاہور (لاہورنامہ)آٹا مہنگا ہونے پر نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی اور نان کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کر دیا .
اعلان کے مطابق روٹی 20 اور نان 30روپے کا ہو گا ، جبکہ قیمتوں کا اطلاق اتوار سے ہو گا ۔
پنجاب میں سرکاری آٹے کا 20 کلو والا تھیلا 315 روپے ہونے سے آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد 20 کلو والے آٹے کے تھیلے کی قیمت 1295 روپے اور 10 کلو تھیلے کی ریٹیل قیمت 648 روپے مقرر کی گئی ۔
حکومت کی جانب سے آٹے کی قیمت میں اضافے اور آٹے کی قلت کے باعث نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے ۔ اعلان کے مطابق روٹی 20 اور نان 30روپے کا ہوگا جبکہ قیمتوں کا اطلاق اتوار سے ہو گا ۔