لاہور( لاہورنامہ)پاکستان سمیت مختلف ممالک میں سورج گرہن دیکھا گیا ، اس موقع پر سنت نبویۖ کی پیروی کرتے ہوئے نماز کسوف کا اہتمام کیا گیا۔
رواں سال کے دوسرے اور آخری جزوی سورج گرہن کا آغاز دوپہر1 بجکر58 منٹ پرہوااور یہ 4 بجے عروج پر پہنچنے کے بعد 6 بجکر2 منٹ پراختتام پذیر ہوا۔سورج گرہن پاکستان، بھارت، یورپ، ایشیاء ، شمالی افریقہ سمیت مشرق وسطی کے ملکوں میں دیکھا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں 4 بجے جزوی سورج گرہن اپنے عروج پر تھا، اسلام آباد میں جزوی سورج گرہن کا آغاز 3 بج کر 43 منٹ پر ہوا جبکہ 5 بج کر 22 منٹ پر اختتام ہوا، لاہور میں 3 بجکر 49 منٹ پر آغاز ہوا اور 5 بج کر 20 منٹ پر ختم ہوا۔
کراچی میں جزوی سورج گرہن 3 بج کر 57 منٹ پر شروع ہوا، پانچ بج کر ایک منٹ پر عروج اور پانچ بج کر 56 منٹ پر اختتام ہوا، پشاور میں تین بج کر 41 منٹ پر شروع ہو کرچار بج کر 49 منٹ پر عروج اور پانچ بج کر 28 منٹ پر ختم ہوا۔کوئٹہ میں تین بج کر 44 منٹ پر جزوی سورج گرہن کا آغاز ہوا اور چار بج کر 53 منٹ پر عروج اور پانچ بج کر 51 منٹ پر اختتام ہوا۔
پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی سورج گرہن کے موقع پر نماز کسوف کا اہتمام کیا گیامفتی اعظم الشیخ عبدالعزیز کے مطابق سورج گرہن اللہ کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے، سورج گرہن کے وقت نماز کسوف ادا کرنا مستند سنت ہے۔