اسلام آباد (لاہورنامہ)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے واضح کیا ہے کہ حکومت آئندہ مالی سال 2023ـ24 کے دوران ورکنگ جرنلسٹ ہیلتھ انشورنس کارڈ اور آرٹسٹ ہیلتھ انشورنس کارڈ جاری کریگی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ریٹائرڈ وفاقی سرکاری ملازمین کی پنشن میں بھی 17.5 فیصد اضافہ کیا گیاہے۔ایک سوال کے جواب میں سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نے وفاقی سرکاری ملازمین کو ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی شکل میں گریڈ 1 سے 16 تک کیلئے 35 فیصد جبکہ گریڈ 17ـ22 تک کیلئے 30فیصد کا ریلیف دیا جا رہا ہے۔
انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے والوں کے حوالہ سے وفاقی وزیر نے بتایا کہ حکومت نے ان کی طرف سے کیش نکالنے پر ودہولڈنگ ٹیکس دوبارہ نافذ کیا ہے۔