بلاول بھٹو کا

بلاول بھٹو کا بدھ کو نیب کے روبرو پیش ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد :پاکستا ن پیپلز پارٹی کے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے20مار چ کو نیب کے روبرو پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں پیپلز پارٹی نے بدھ کو تمام کارکنان کو نیب آفس کے باہر جمع ہونے کی ہدایت کی ہے ۔

سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری نے کہاکہ بلاول بھٹو بدھ کو نیب میں پیش ہوں گے،بلاول بھٹو کے ہمراہ پارٹی کے سینئر رہنما بھی نیب آفس جائیں گے۔

نیئر بخاری نے کہاکہ آصف زرداری کے نیب میں پیش ہونے کا معاملہ میرے علم میں نہیں۔