اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغان مہاجرین کو پناہ دیکر دنیا کو بتایا انسانیت کیا ہوتی ہے، دنیا پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرے۔
اتوار کو یہاں چوتھی پیغام اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان نے دہشتگردی کا کامیابی سے مقابلہ کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان نے 35لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کی ۔ انہوںنے کہاکہ افغان مہاجرین کی تیسری چوتھی نسل بھی پاکستان میں موجود ہے۔انہوںنے کہاکہ دنیا کا ایک ملک مصیبت میں پناہ کیلئے جانیوالوں کے سامنے دیواریں کھڑی کرتا ہے۔انہوںنے کہاکہ اسلام کا پیغام ہمدردی اور مساوات کا ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان نے افغان مہاجرین کو پناہ دیکر دنیا کو بتایا کہ انسانیت کیا ہوتی ہے۔
انہوںنے کہاکہ دنیا پاکستان کی فوج کو خراج تحسین پیش کرے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج نے دہشت گردی کا خاتمہ کیا ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج نے قربانیاں دیکر ملکی بقاءکیلئے کام کیا ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف 70ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دی۔انہوںنے کہاکہ نبی کریم رحمت العالمین بنا کر بھیجے گئے۔انہوںنے کہاکہ نبی کریم کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔انہوںنے کہاکہ ایمانداری کی شروعات اعلیٰ قیادت سے ہوتی ہے۔ انہوں نے سانحہ کوئٹہ میں ہزارہ کمیونٹی کے افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہداءکی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں، پوری قوم ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہے۔سعودی سفیر نواف المالکی نے پیغام اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سعودی حکومت کا قیام اسلامی اصولوں پر ہوا۔
انہوںنے کہاکہ عرض حرمین کی حکومت مسلمانوں کی خدمت کے لئے پیش پیش ہے۔انہوںنے کہاکہ اتحاد امت کے لئے سعودی حکومت نے بیشتر کانفرنسوں کا بھی اہتمام کیا۔ سعودی سفیر نے کہاکہ مسلمان آپس میں ایک جسم کی مانند ہیں،ہم مسلم امہ کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ مسلمانوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے پیغام اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امام حرمین کی وجہ سے آج تمام مسالک ایک ساتھ موجود ہیں۔نور الحق قادری نے کہاکہ امت مسلمہ کا کردار ایک اتحاد کا ہونا چاہیے ،سعودی عرب کیساتھ آج جو تعلقات ہیں وہ ماضی میں کبھی نہ تھے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ عوام میں اتحاد و یکجہتی ہماری ذمہ داری ہونا چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ کلین اینڈ گرین پاکستان صرف وزیر اعظم عمران خان کی ہی ذمہ داری نہیں۔انہوںنے کہاکہ علماءکی ذمہ داری ہے کہ مسجد و ممبر سے پاکستان کے مسائل کو اجاگر کیا جائے۔انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت دینی مدارس کا تحفظ اور ترقی کا ذمہ لے چکی ہے۔انہوںنے کہاکہ مدارس کا تحفظ اگر کرئی کرے گا تو وہ بھی موجودہ حکومت ہوگی۔
انہوںنے کہاکہ کسی کو پروپیگنڈہ کا شکار ہونے کی ضرورت نہیں۔انہوںنے کہاکہ عمران خان دینی مدارس کے فضلاءکو انکا مقام دلوانا چاہتے ہیں۔نور الحق قادری نے کہاکہ عمران خان فضلاءکو وہی مقام دلوانا چاہتے ہیں جو دیگر یونیورسیٹیوں کے فضلاءکو ملتا ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کا پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا خواب ہے۔انہوںنے کہاکہ علماءکی ذمہ داری ہے کہ وہ ریاست مدینہ کے خدوخال تیار کریں۔حافظ طاہر اشرفی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس دور کا صدر بھی آج علماءکیساتھ بیٹھتا ہے۔
انہوںنے کہاکہ مدارس کے تحفظ پر بھی وزیر مذہبی امور نے وضاحت کردی ہے۔انہوںنے کہاکہ چئیرمین سینیٹ کی آمد پر ممنون ہوں۔ انہوںنے کہاکہ فیصل واوڈا ہمارے دوست ہیںیہ سب عقیدہ ختم نبوت کا ہی صدقہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیغام اسلام کانفرنس نے دو قوتوں کو آج پیغام دیدیا ہے کہ ہم متحد ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آج پاکستان علمائکونسل نے اسلام دشمن اور پاکستان دشمن قوتوں کو پیغام دیاہے۔
انہوںنے کہاکہ چیئرمین سینیٹ کا یوم پیدائش ہے جس پر انہیں مبارکباد دیتے ہیں۔یاد رہے کہ پیغام اسلام کانفرنس کی دوسری نشست میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔