SheikhRasheed

ایک وزیر کو نکالا گیا، اسد عمر نے خود استعفیٰ دیا، شیخ رشید

اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسد عمر نے خود استعفی دیا، صرف ایک وزیر کو نکالا گیا جس پر طوفان کھڑا کر دیا گیا، میں نے بہت سے وزرائے اعظم کے ساتھ کام کیا، خدا گواہ ہے کہ عمران خان سب سے بہترکام کر رہے ہیں، ملک سرحدوں پر حملوں سے نہیں معیشت تباہ ہونے سے ٹوٹتے ہیں.

اسد عمر سے بات کروں گا کہ وہ کابینہ کا حصہ رہیں، پیسنجر کوچز کا ٹینڈر منسوخ کر رہا ہوں، چین سے واپسی پر اچھی خبریں سنا وں گا۔ ریلوے کے مسافر 20 فیصد بڑھ گئے ہیں۔ ۔شیخ رشید نے کہا کہ سرسید ٹرین کا افتتاح وزیر اعظم کریں گے۔

ریلوے کے نئے منصوبوں سے ڈیڑھ لاکھ افراد کو روزگار ملے گا۔ شہید ریلوے ڈرائیور کے اہل خانہ کو پلاٹ دیا جائے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بہت محنت کر رہے ہیں، یہ کپتان کا کام ہے با ونڈری پر کس کو لے جانا ہے۔

اسد عمر آئی ایم ایف سے معاملات طے کر آئے ہیں۔شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسد عمر نے خود استعفی دیا، صرف ایک وزیر کو نکالا گیا جس پر طوفان کھڑا کر دیا گیا، میں نے بہت سے وزرائے اعظم کے ساتھ کام کیا، خدا گواہ ہے کہ عمران خان سب سے بہترکام کر رہے ہیں، ملک سرحدوں پر حملوں سے نہیں معیشت تباہ ہونے سے ٹوٹتے ہیں، اسد عمر سے بات کروں گا کہ وہ کابینہ کا حصہ رہیں۔