پریکٹس میچ

پاکستانی کرکٹ ٹیم تیسرااور آخری پریکٹس میچ بدھ کو لائسیسٹر شائر کےخلاف کھیلے گی

لندن (این این آئی)پاکستانی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کے دور ان تیسرا اور آخری پریکٹس میچ بدھ کو لائسیسٹر شائر کےخلاف کھیلے گی ، پانچ میچ کو انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ سے دورے کاباضابطہ آغاز کریگی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کے دور ان تیسرے اور آخری پریکٹس میچ (کل) بدھ کو لائسیسٹر شائر کےخلاف کھیلے گی۔پاکستانی ٹیم دورے کے دوران انگلینڈ کےخلاف واحد ٹی ٹونٹی کو کھیلے گی ۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 8 مئی، دوسرا میچ 11 مئی، تیسرا میچ 14 مئی، چوتھا میچ 17 مئی جبکہ پانچواں اور آخری میچ 19 مئی کو کھیلے گی۔