لاہور( این این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن ملک کو درست سمت میں آگے بڑھتا ہوا دیکھ کر مایوسی کا شکار ہے ،
شکست خوردہ عناصر بے بنیاد الزامات کی منفی سیاست کر کے صرف ذاتی ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں ،احتساب کے عمل کو روکنے کےلئے پیپلز پارٹی نے جو بیانیہ اپنا رکھا ہے اس پر پوری قوم کو تشویش ہے ۔
ان خیالات کا اظہارا نہوں نے ملاقات کےلئے آنے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ اپنے دور میں ملک میں لوٹ مار اور کرپشن کے ذریعے اندھیرے پھیلانے والوں پرپاکستان کا ترقی کی راہ پر گامزن ہونا بجلی بن کر گر رہا ہے۔
الزام تراشی اور جھوٹ کی سیاست کرنے والوں کو اپنے غیرسیاسی اور غیر اخلاقی رویوں پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے قومی خزانے کو بےدردی سے لوٹا ، قوم کو کنگال کیا اور غریب کا حق چھینا اوریہ عناصر اپنی منفی سیاست سے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش کر رہے ہیں لیکن باشعور عوام اب ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے اور ملک کو لوٹ کر کنگال کرنے والوں اور الزام تراشیاں کرنے والوں کی منفی سیاست کا جنازہ نکل جائے گا۔
علاوہ ازیں یوم مئی پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ محنت کش کا معیشت میںکردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔دےن اسلام محنت کش کی عظمت اور فلاح و بہبود کا درس دےتا ہے اور دین اسلام میں محنت کش کو اللہ تعالیٰ کا دوست قرار دےکر اس کی عظمت کا اعتراف کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہملک وقوم کی تعمیر میں محنت کشوں کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے ۔محنت کش کو جتنابااختیار بنائےں گے ترقی کے اہداف اتنی جلدی حاصل ہوںگے۔ےہ دن منانے کا مقصد محنت کش طبقے کے وقار اور معقول اجرتوں کو یقینی بنانے کی کوششوں کو تیز کرنا ہے۔