لاہور( این این آئی )پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے یکم مئی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پوری قوم اپنے حقوق کی جدوجہد میں قربانیاں دینے والے محنت کشوں کو سلام پیش کرتی ہے ،پاکستان کے محنت کش مزدور، کسان آج بھی اپنے جائز حقوق کیلئے مسلسل جدجہد میں مصروف ہیں۔
اپنے بیان میں حمزہ شہبازنے کہا کہ آج کا حکمران طبقہ مزدوروں اور کسانوں کے حقوق کے حصول میں سب سے بڑی رکاوٹ اورغریب مزدور کامعاشی قاتل ہے۔
نیازی حکومت مزدوروں کے مفادات کے خلاف اور اس کی ناکام پالیسیاں معیشت کو دفن کرنے کے درپے ہیں۔ان مشکل معاشی حالات میں صرف پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی واحد جماعت ہے جوملک کو معاشی اور دفاعی لحاظ سے سنبھالنے کی اہلیت رکھتی ہے۔