لاہور( این این آئی)میانی صاحب قبرستان سے 19سالہ لڑکی لاش برآمد ہوئی ہے ، پولیس نے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا ۔
بتایا گیا ہے کہ لوگوں نے میانی صاحب قبرستان میں لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ گئی۔
لڑکی نے نیلے رنگ کی جینزاور شرٹ پہن رکھی ہے اور اس کی شناخت زینب کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا ۔