اہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے علامہ اقبال ٹاﺅن قبرستان کی اراضی پرقبضے کے خلاف درخواست پر ایل ڈی اے حکام سے 24گھنٹوں میں جواب طلب کر لیا۔جسٹس امیر بھٹی نے منور حسین کی درخواست پر سماعت کی ۔
درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ جہانزیب بلاک اقبال ٹان میں مزار کی آڑ میں قبرستان کی اراضی پر قبضہ کیا گیا ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت ایل ڈی اے کو قبرستان کی اراضی واگزار کروانے کا حکم دے ۔