ملکی مفاد

ملکی مفاد کو سب سے بڑا خطرہ سلیکٹڈ عمران خان سے ہے‘ مسلم لیگ (ن) لاہو ر

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )لاہور نے کہا ہے کہ ملکی مفاد کو سب سے بڑا خطرہ کسی اور سے نہیں بلکہ سلیکٹڈعمران خان سے ہے جو کبھی یوٹرن لیتا ہے اور کبھی اس کی زبان سلپ فیٹنگ ہو جاتی ہے،

بہتر ہوتا اگر نیاز ی اپنے یوم تاسیس کے موقع پر عوام سے معافی مانگتے کہ آپ کی نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے پچھلے نو ماہ میں گیس، بجلی، پٹرول اور گھریلو صارفین کی ہر چیز تین گنا مہنگی ہوگئی،کارکنوں کو اپنی نو ماہ کے عوام پر مظالم کی داستان سناتے، بتاتے کہ ہم نے عوام سے روٹی اور روزگار چھین لیا ہے، عوام سے سچ بولتے، 23سال سے جھوٹ بولنے پر معافی مانگتے۔

اپنے کارکنوں سے اپنی نااہلی اور نالائقی پر معافی مانگتے۔مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر، علی پرویز ملک اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے پارٹی آفس میں رہنماﺅں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران صاحب عوام سے جہانگیر ترین اور علیمہ باجی کو این آر او دینے پر معافی مانگتے۔ غیر قانونی فنڈز پارٹی فنڈز سے علیمہ باجی اور اپنی غیر قانونی جائیدادیں بنانے پر کارکنوں سے معافی مانگتے۔قائداعظم کا روشن پاکستان تو آپ کو نواز شریف نے2018 میں دیا تھا۔
آپ آج معافی مانگتے کہ شہباز شریف نے چار میٹرو بنادیں لیکن آپ صرف پشاور میٹرو کے ایک کھرب کے میٹرو کے کھڈے کھود سکے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبودیا 8ماہ میں حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام رہی،مہنگائی نے عوام کو سانس ہی نہیں لینے دیا،نہ ہی حکمرانوں کو بھیک مانگنے سے فرصت ملی،اناڑی ہیں حکومت نہیں چلا سکیں گے، عوام کے ساتھ جو وعدے کئے گئے تھے انہیں نظر انداز کردیا گیا ہے۔