سوالوں کے

وزیر اعظم پارلیمنٹ میں ایک گھنٹہ نہیں صرف ایک منٹ سوالوں کے جواب دیں، مریم اور نگزیب

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان صاحب پارلیمنٹ میں ایک گھنٹہ نہیں صرف ایک منٹ سوالوں کے جواب دیں۔

پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان رمضان سے پہلے آئی ایم ایف کے حکم پرعوام پر پیٹرول بم گرانے کی وضاحت کریں۔

انہوں نے کہا ہے کہ عمران صاحب پارلیمنٹ میں ایک گھنٹہ نہیں، صرف ایک منٹ آکر پیٹرول بم گرانے کی وضاحت دے دیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک کو کس دام پر آئی ایم ایف میں گروی رکھا گیا؟ آئی ایم ایف کے ملازم کو راتوں رات اسٹیٹ بینک کا گورنر کیوں لگایا گیا؟

اس سب کی پارلیمنٹ میں آکر وضاحت کریں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ کن شرائط پر آئی ایم ایف کا دفتر پاکستان میں کھولا ہے، عمران صاحب پارلیمنٹ میں آکر وضاحت کریں۔