چیئرمین

چیئرمین پی ایچ ای سی کی تعیناتی کے لئے تشکیل دی گئی سرچ کمیٹی ماہرین تعلیم اور اساتذہ پر مشتمل ہے

لاہور(این این آئی) وزیر ہائرایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ایچ ای سی کی تعیناتی کے لئے تشکیل دی گئی سرچ کمیٹی انتہائی قابل احترام ماہرین تعلیم اور اساتذہ پر مشتمل ہے۔ڈاکٹر عطاءالرحمان جیسے معتبر اور قابل ماہر تعلیم کی قیادت میں سرچ کمیٹی چیئرمین پی ایچ ای سی کی تعیناتی کے عمل کو انتہائی شفاف انداز میں سرانجام دے رہی ہے۔ سرچ کمیٹی کے ممبران کی دیانت، پروفیشنل ازم سے ہر کوئی واقف ہے۔

غیر متنازع، دیانت دار اور معروف اساتذہ کو سرچ کمیٹی میں شامل کرنا تحریک انصاف کی شفافیت کی پالیسی پر عمل پیرا ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سچ کمیٹی پر کسی قسم کا سیاسی دبا¶ نہیں ہے یہاں تک کہ بطور وزیر ہائر ایجوکیشن میں نے بھی شارٹ لسٹ کئے گئے امیدواروں سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی۔سرچ کمیٹی نے انتہائی شفاف انداز میں، قابلیت کے مطابق چیئرمین پی ایچ ای سی کی تعیناتی کے لیے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔ مقامی اخبار میں سیاسی مداخلت سے متعلق چھپنے والی خبر سمجھ سے بالا تر ہے۔ اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ بغیر کسی تحقیق اور منطق کے خبر شائع کرنا ایک غیر ذمہ دارانہ فعل ہے۔ پہلی دفع موجودہ حکومت نے چیئر مین پی ایچ ای سی کی تعیناتی کیلئے اشتہار دیا، اس سے پہلے کبھی تعیناتی کے لئے اشتہار نہیں دیا گیا۔ اس کے علاوہ حکومت نے چیئرمین پی ایچ ای سی کی تعیناتی سے متعلق چارٹر میں دی گئی قابلیت کے معیار کو مزید بہتر کیا ہے۔