لاہور( این این آئی) چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی تقرری کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت ، وزارت قانون اور چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت چیئرمین مین نیب کی تقرری وزیراعظم اور کابینہ کی سفارشات کی روشنی میں ہی کر سکتے ہیں ،موجودہ چیئرمین نیب کی تقرری صدر مملکت نے آئینی طریقہ کار کے برعکس کی۔ صدر نے وزیراعظم اور کابینہ کی سفارشات کا انتظار کئے بغیر براہ راست چیئرمین نیب کی تقرری کر دی جبکہ آئین کے آرٹیکل 48 کے تحت صدر پاکستان وزیراعظم اور کابینہ کی سفارشات کے بغیر کوئی بھی کام نہیں کر سکتا۔ استدعا ہے کہ عدالت چیئرمین نیب کی تقرری کو کالعدم قرار دے کر عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔