این گولڈ

انگلش ایمپائر این گولڈ کا آئندہ ماہ شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

لندن ( آن لائن ) انگلش ایمپائر این گولڈ کا ائندہ ماہ شیڈول ائی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ان کا بطور ایمپائر چوتھا اور اخری ورلڈ کپ ہو گا، گولڈ کو 18 ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچز میں انگلش ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے اور وہ 1983ء-04 میں منعقدہ ورلڈ کپ میں انگلش سکواڈ کا حصہ بھی تھے۔انہوں نے 2002ء-04 میں ای سی بی فرسٹ کلاس ایمپائرز کو جوائن کیا تھا تاہم 2006ء-04 میں انہوں نے انٹرنیشنل ایمپائرنگ کیریئر کا اغاز کیا تھا اور ائندہ ماہ شیڈول ورلڈ کپ کے ساتھ ہی وہ اپنے 13 سالہ ایمپائرنگ کیریئر کا اختتام کریں گے۔

واضح رہے کہ گولڈ اب تک 74 ٹیسٹ، 135 ون ڈے اور 37 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں میچ کے فرائض سرانجام دیئے