انگلش ٹیم

انگلش ٹیم نے ورلڈ کپ میچ میں زیادہ چھکے لگا کر نیا ملکی ریکارڈ قائم کر دی

ا
کارڈف (اے پی پی) انگلش ٹیم نے ون ڈے ورلڈ کپ میچ میں زیادہ چھکے لگا کر نیا ملکی ریکارڈ قائم کر دیا، انگلینڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے میچ میں 14 چھکے لگا کر یہ کارنامہ انجام دیا، اس سے قبل انگلش ٹیم نے ورلڈ کپ میچ میں 7 چھکے لگا رکھے تھے۔ ورلڈ کپ ٹورنامنٹس کی تاریخ میں ایک میچ میں زیادہ چھکے لگانے کا عالمی اعزاز ویسٹ انڈین ٹیم کو حاصل ہے، کالی آندھی نے 2015ء میں منعقدہ ورلڈ کپ میں زمبابوے کے خلاف میچ میں اننگز میں 19 چھکے لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔