انگلینڈ نے

انگلینڈ نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں مسلسل ساتویں مرتبہ اننگز میں 300 پلس رنز بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

کارڈف۔ (اے پی پی) انگلینڈ نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں مسلسل ساتویں مرتبہ اننگز میں 300 پلس رنز بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، انگلش ٹیم نے ورلڈ کپ کے سلسلے میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں 386 رنز کی اننگز کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا، انگلینڈ نے آسٹریلیا کا مسلسل چھ مرتبہ اننگز میں 300 پلس رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا، آسٹریلوی ٹیم نے 2007ء میں مسلسل چھ بار 300 پلس رنز کی اننگز کھیل کر عالمی ریکارڈ پر قبضہ جمایا تھا۔