زائد اثاثہ

آمدن سے زائد اثاثہ جات میں فواد حسن فواد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع

لاہور( این این آئی )احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات میں گرفتار سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کر دی ۔احتساب عدالت کے جج محمد وسیم اختر نے کیس پر سماعت کی۔ دوران سماعت نیب کے تفتیشی افسر کی جانب سے کیس سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی ۔نیب کی جانب سے فواد حسن فواد کے خلاف عدالت میں ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے۔نیب کے مطابق فواد حسن فواد نے 4 ارب 56 کروڑ 51 لاکھ کے اثاثے بنائے ۔فواد حسن فواد کے اثاثے آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے ّ