استغاثہ کیس

عبد العلیم خان کےخلاف استغاثہ کیس پر فریقین کے وکلا ءبحث کے لیے طلب

لاہور( این این آئی)سیشن کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما عبد العلیم خان کے خلاف استغاثہ کیس پر سماعت کرتے ہوئے فریقین کے وکلا ءکو بحث کے لیے طلب کرلیا۔ سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عبدالعلیم خان نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے،الیکشن کمیشن میںجعلی حلف نامہ جمع کروایا گیا۔عدالت عبدالعلیم خان کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا حکم دے۔گزشتہ روز سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کا وکیل مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہ ہو سکا جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 29 جون تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاءکو بحث کے لئے طلب کر لیا ۔