روایتی معیشت

روایتی معیشت کو جد ید تقاضوں سے ہم ہنگ کرنے ،پیشگی منصوبہ بندی کیلئے ”تھنک ٹھینک “بنایا جائے‘ خوشحالی خان

لاہور( این ای آئی)معیشت کی کامیابی کےلئے ہمسایوں سمیت دنیا کے کامیاب ممالک کو سٹڈی کیا جائے ،مجموعی قومی آمدن میں اضافے کےلئے ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھنا ہوگا ،روایتی معیشت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور پیشگی منصوبہ بندی کےلئے ” تھنک ٹینک “ تشکیل دیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار معروف کاروباری شخصیت خوشحال خان نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ دنیا اپنی آمدنی میں اضافے کےلئے نئے شعبے تلاش کر رہی ہے لیکن ہم روایتی شعبوں پر ہی اکتفا کرنے سمیت ان پر بوجھ بڑھا رہے ہیں ۔ ہمیں سیاحت کو فروغ دینا ہوگا جس سے کئی شعبے عروج حاصل کریں گے ۔ ہمیں موبائل سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے اور اس سے اربوں ڈالرز کمائے جا سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ ہمیں ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کے لئے پالیسیاں بنانا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے معاشی میدان میںکامیابی حاصل کرنی ہے تو ایک تھنک ٹینک تشکیل دیا جائے جس میںقومی آمدن میں حصہ ڈالنے والے تمام سیکٹرز اورمختلف شعبوں کے بہترین لوگوں کو شامل کیا جائے ۔انہیں دوسرے ممالک کی ترقی کا جائزہ لینے اور ان کی کامیابی کو سٹڈی کرنے کے لئے ماحول اور وسائل فراہم کئے جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ دنیا کے کامیاب ممالک آنے والوں سالوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں جبکہ ہم ماضی سے باہر نہیں نکل سکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں