دائر درخواست

توہین عدالت کی کارروائی کے لئے دائر درخواست پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کو نوٹس جاری

لاہور(این این آئی )لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی کارروائی کے لئے دائر درخواست پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے ڈیرہ لائنز کرکٹ کلب کے طالب حسین کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار نے موقف اپنایا گیا کہ سیاسی بنیادوں پر ان کی کرکٹ کلب کو غیر فعال ڈیکلیر کر دیا گیا ۔ان کی کلب کو ڈسٹرکٹ اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے نا اہل قرار دیدیا گیا ہے۔عدالت نے درخواست دادرسی کے لیے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھجوا دی ۔عدالت کے 8 مئی 2019کے حکم کی پاسداری نہیں کی جا رہی ۔استدعا ہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔