حکومت کو گرانے

اپوز یشن کی اے پی سی اپنی موت آپ مر گئی ہے‘ سعدیہ سہیل رانا

لاہور(لاہور نامہ ) پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کی چیئرپرسن سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ اپوز یشن کی اے پی سی اپنی موت آپ مر گئی ہے اپوز یشن کا کسی ایک بیانیہ پر متفق نہ ہونا ناممکن ہے حکومت کو گرانے کیلئے بلا ئی گئی اے پی سی کے شرکا ءحکومت سے این آر او کے خواہاں ہیں لیکن تحریک انصاف کرپشن کرنے والوں کبھی نرم رویہ اختیار نہیں کرے گی۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں کر پشن اور غر یب عوام کیلئے کو ئی با ت نہیں کی۔ عوام کو لوٹ کر کروڑوں پتی بننے والے حکمرانوں کو حساب دینا ہو گا۔ عوام کے ٹیکسوں کی چوری کرنے والے ندامت کی بجائے سینہ زوری دکھا رہے ہیں لیکن اب اُن کی نہیں چلے گی۔ عوام کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا ہو گا وزیراعظم عمران خان کے کرپشن فری پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے کو ہے وزیراعظم عمران خان کی متحرک اورفعال قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت ملک سے بدعنوانی کاخاتمہ کر کے دم لے گی۔