وزیراعظم کی (آج ) جمعرات کو لاہور آمد متوقع

لاہور (صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان کی (آج) جمعرات کو ایک روزہ دورہ پر لاہور آمد متوقع ہے. جہاں صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ مون سون بارشوں کے حوالے سے انتظامات پر بریفنگ بھی دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں مون سون کے پہلے اسپیل نے ہی ضلعی انتظامیہ کے دعوﺅں کی قلعی کھول دی جس کے باعث وزیراعظم عمران خان لاہور کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم کو صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ مون سون بارشوں کے حوالے سے انتظامات پر بریفنگ بھی دیں گے۔واضح رہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا جبکہ شدید بارشوں سے شاہی قلعے کا 180 سال پرانا مرکزی دروازہ گر گیا ۔