برابری کی سطح

عمران خان ڈکٹیشن نہیں لیتا،ٹرمپ کیساتھ برابری کی سطح پر بات کرینگے،پرویز خٹک

پشاور(آن لائن)وفاقی وزیر برائے دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ڈکٹیشن نہیں لیتا،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ برابری کی سطح پر بات کرینگے، تاریخ میں پہلی بار عمران خان نے طاقتور مافیا پر ہاتھ ڈالا ، نوازشریف،آصف زرداری شاہد خاقا عباسی چور ہیں ،ان سے پائی پائی کا حساب لیا جائیگا، خیبر پختون خوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف اکثریتی جماعت بن کر ابھری ہے اور کئی آزاد ارکان کے بھی حکومت کے ساتھ رابطے ہیں قبائلی عوام کے تحریک انصاف کے حق میں فیصلے سے تمام شکوک دور ہوچکے ہیں قبائلی اضلاع کے انتخابات میں چھ نشستیں تحریک انصاف جیت چکی ہے اورکئی ازاد ارکان تحریک انصاف حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں قبائلی اضلاع میں پرامن انتخابات کے انعقاد پر قبائلی عوام، سیکورٹی فورسز ،الیکشن کمیشن، پولیس اور انتظامیہ مبارک باد کے مستحق ہے عمران خان پر عوام اور نوجوان نسل کا اعتماد ہے اور اس فیصلے نے عمران خان کی پالیسیوں کی توثیق کردی عمران خان کا دورہ امریکہ پاکستانی عوام کی توقعات پر پورا اترے گا عمران خان نہ کسی کا ڈیکٹیشن نہیں لیں گے برابری کی بنیاد پر پاکستان کی حقیقی تصویر اجاگر کریں گے اور برابری کی بنیاد پر بات کریں گے معاشی مشکلات ضرور ہے لیکن بہت جلد اچھا وقت انے والا ہے وہ نوشہرہ پریس کلب کی نومنتحب کابینہ کی حلف وفاداری کی پروقار تقریب سے بطومہمان خصوصی خطاب کررہے تھے تقریب کی صدار ت صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات شوکت یوسف زئی نے کی جبکہ اس موقع پر قوم اسمبلی میں مجلس قائمہ کے چیرمین برائے پیٹرولیم ،قدرتی وسائل توانائی ڈاکٹر عمران خٹک ارکان صوبائی اسمبلی میاں جمشید الدین کاکاخیل ، میاں خلیق الرحمان خٹک، ادریس خٹک، عبدالسلام،ضلع ناظم نوشہرہ اشفاق خان ،اسحاق خٹک ، ڈی سی نوشہرہ شاہد علی خان ، ڈی پی او نوشہرہ منصور امان ، چیئر مین بی اوجی قاضی میڈیکل کمپلیکس گلریز حکیم خان، ایم ڈی اے ائی ایل فضل ودود خان ، اور دیگر اعلی حکام بلدیاتی نمائندوں عمائدین علاقہ مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی مہمان خصوصی پرویز خٹک اور وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی نے جہانزیب خٹک کی قیادت میں نومنتخب کابینہ سے حلف لیا تقریب سے صدر جہانزیب خٹک ، سرپرست اعلی مشتاق پراچہ ، صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی نے بھی خطا ب کیاپرویز خان خٹک نے کہا کہ کے پی کے میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع کے عوام نے مخالفین کی انکھیں کھول دی ہے انہوں عمران خان اور وزیراعلی محمود خان کی حکومت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے حقیقت یہ ہے کہ بحثیت وزیر اعلی انہوں نے اس صوبے میں جو اصلاحات کی عوام نے ان کا خیر مقدم کیا اس سے قبل 2018 کے انتخابات میں پی ٹی ائی کو دو تہائی سے زیادہ اکثریت دی اب قبائلی اضلاع کے انتخابی نتائج سے پی ٹی ائی بڑی جماعت بن کر ابھری ہے انہوں نے کہا کہ پانچ ازاد ارکان کے پی ٹی ائی کے ساتھ رابطے ہیں دو تین دن میں وہ پی ٹی ائی کا حصہ بن جائیں گے اور اس طرح اپوزیشن کو انکی حیثیت کا خود اندازہ لگ جائے گا میں ہمیشہ غریب عوام کی خدمت کی جس کے ثمرات مل رہے ہیں انہوں نے کہا کے قبائلی عوام نے اپنا فیصلہ دیکر پوری قوم پر ثابت کردیا کے وزیر اعظم عمران خان نے جو حکومتی پالیسیاں اختیار کی ہے اس پر عوام کا بھر پور اعتماد ہے انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار طاقتورں پر ہاتھ ڈالا اور مٹھیبھر اشرفیہ جیل بھجوایا اس سے چھوٹے چوروں کو بھی واضح پیغام مل گیا ہے کہ اگر نوازشریف،آصف زرداری شاہد خاقا عباسی اور دیگر اہم افراد جیل جاسکتے ہیں تو انکی کیا حیثیت ہے اس سے کرپشن میں کمی ائے گی میں اپوزیشن سے ایک سوا ل کرتا ہوں کے اگر کوئی چور نہیں تو اس کوکس بات کا خوف اور ڈر ہے ۔ جو چور ہوں گے ان سے پائی پائی کا حساب لیں گے ،پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خا ن کو دورہ امریکہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے عمران خان امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے ساتھ برابری کی بنیاد پر بات کریں گے ،

پوری قوم پر واضح ہے کے عمران خان کسی کی ڈیکٹیشن نہیں لیتاعمران خان نے ہمیشہ ملک وقوم کی مفاد میں فیصلے کیے ہیں ، پرویز خٹک نے کہا کہ معاشی بد حالی ہمیں ورثے میں ملی ہے سابقہ حکمرانوں نے جان بوجھ کر بجلی اور گیس کے نر خ نہیں بڑھائیں جس کی وجہ سے پاکستانوں قرضوں کے بوجھ میں دھنستا رہا،یہ مشکلات کچھ عرصہ ضرور رہیں گی تاہم اچھا وقت بہت جلد ائے گا زرع مبادلہ کے ذخائر بھی بڑھیں گے اور عوام کو ریلیف بھی ملے گا وزیر اعظم عمران خان کی سوچ کا محور غریب عوام ہے اور انکی خواہش ہے کے تمام وسائل غریب عوام پر خرچ ہوبہت جلد ایک سروے شروع کیا جارہا ہے جس سے پاکستان میں غربت شرح بے گھر افراد صحت تعلیم اور دیگر عوامی مسائل اجاگر ہوں گے اور وفاقی حکومت غریب عوام کی گھر گھر مدد کے لیے ایک منظم پروگرام لارہی ہے تاکہ اس کے ثمرات غریب عوام تک پہنچ سکیں وزیر دفاع پرویز خٹک نے نوشہرہ کی صحافی برادری سابق صدر مشتاق پراچہ کی خدمات کو سراہا اور کہا کے انہوں نے ہمیشہ ایمانداری کے ساتھ اپنی برادری کی بھر پور خدمت کی اور کررہے ہیں انہوں نے کہا صحافیوں کو صوبے میں درپیش مسائل وزیر اعلی محمود خان اور وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی حل کریں گے اورمرکز کے ساتھ تعلق رکھنے والے صحافیوں کے تمام مسائل میں خود حل کروں گا نوشہر ہ میڈیا کالونی میں ادھورے کام جلد مکمل کیا جائے گا پرویز خٹک نے بعض افراد کی جانب سے ان پر لگائے گئے الزمات مسترد کردیے اور کہا کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں جن لوگوں نے سائبر کرائم اور اخلاقی جرم کے مرتکب ہوئے ان کے خلاف قانون حرکت میں ایا اور انکو گرفتار کیا گیا ان سب کے ساتھ میرا کیا تعلق ہیں یہ عدالتوں میں اپنا دفاع کریں عدالتیں خود اپنے فیصلے کرنے میں ازاد ہیں ،میرے خلاف بھی فیس بک کا غلط استعمال کیا گیا میں بھی قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہوں اور اگر یہ لوگ باز نہ ائے تو مجھے بھی سخت قدم اٹھا نا پڑے گا پرویز خٹک نے کہا ہم جمہوری لوگ ہے اور میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتے ہے مگر مادر پیدر آزادی برادشت نہیں کرسکتے ہم مثبت تنقید کا خیرمقدم کرتے ہیں اس سے ہماری اصلاح ہوتی ہے مگر کردار کشی اور زرد صحافت ہر گز برداشت نہیں کرسکتے اسے لوگوں کے خلاف ادارے حرکت میں اتے ہیں کیونکہ ہم نے اداروں کو ازادی ہے