لاہور (لاہور نامہ) سابق وزیراعظم نوازشریف علاج کے لیے لندن روانہ ہو گئے. ائیرپورٹ پہنچنے پر نوازشریف کی روانگی کے لیے امیگریشن کی کارروائی مکمل کی گئی. ائیرایمبولینس میں چیک اپ کیا گیا جس کے بعد ساڑھے 10 بجے لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ سے اڑان بھری.

نوازشریف کے ہمراہ ان کے بھائی شہباز شریف اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان سمیت 7 افراد لندن روانہ ہوئے ہیں. سابق وزیراعظم کو لے کر ائیر ایمبولینس پہلے قطر کے شہر دوحہ پہنچے گی جہاں کچھ دیر قیام کے بعد لندن کے لیے روانگی ہوگی.
لندن میں نوازشریف کے صاحبزادے حسن نواز کی رہائش گاہ پر ان کے لیے ایک کمرہ بک کرلیا گیا جہاں وہ ابتدائی طور پر قیام کریں گے. مریم نواز اپنے والد نوازشریف کو رخصت کرنے ائیرپورٹ نہیں گئیں، انہوں نے اپنی دادی کے ہمراہ نوازشریف کو گھر سے رخصت کیا.
کارکنان نے نعرے بازی اور نواز شریف کی گاڑی پر پھول نچھاور کئے گئے ،ایئرپورٹ آنیوالے راستے پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے. احسن اقبال، خواجہ آصف اور مریم اورنگزیب سمیت دیگر رہنماﺅں نے ایئر پورٹ پر نواز شریف سے ملاقات کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا
ائیرایمبولینس میں آئی سی یو اور آپریشن تھیٹر کی سہولت موجود ہے، سفر پر روانگی سے قبل ڈاکٹرز نے نواز شریف کا تفصیلی معائنہ کیا.
وزارت داخلہ نے لاہورہائی کورٹ کے حکم کی مصدقہ نقل ملنے کے بعد نوازشریف کو ایک بار کیلئے بیرون ملک جانے دینے کا ہدایت نامہ جاری کردیا.