لاہور (لاہور نامہ) چیئر پرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا واویلا ان کی سیاست کو کسی طر ح کی تقویت نہیں پہنچاسکتا ،مہنگائی کو کنٹرول کرنے کےلئے ہنگامی بنیادوںپر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور انہیں مستقل بنیادوں پر مضبوط میکنزم میں تبدیل کیا جائے گا ،
اپوزیشن کو پنجاب اسمبلی میں عوام کے مسائل کو زیر بحث لانے کی بجائے اپنا رونا رونے سے ہی فرصت نہیں ۔ اپنے دفتر میں ملاقات کےلئے آنے والی پارٹی کی خواتین رہنماﺅں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کو معلوم ہے کہ اقتدار سے باہر رہنے اور ملکی خزانے پر ہاتھ صاف نہ ہونے کی وجہ سے اپوزیشن کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے لیکن انہیں ابھی مزید ساڑھے تین سال انتظار کرنا پڑے گا ۔
سب سے اہم کام ملک کو مسائل کی دلدل سے باہر نکال کر درست سمت میں گامزن کرنا تھا اور حکومت اس میں کامیاب رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی حالات میں بہتری کےلئے جس قدر ممکن ہے اقدامات کر رہی ہے اور معیشت کو استحکام ملتے ہی مہنگائی کی شرح نیچے آئے گی ۔ حکومت عوام کی مشکلات سے ہرگز بے خبر نہیں بلکہ ان کے ازالے کےلئے دن رات کام کیا جارہا ہے ۔
سابقہ ادوار میں جوب یگاڑ پیدا ہوئے ہیں و ہ راتوں رات ٹھیک نہیں ہو سکتے بلکہ اس کےلئے تھوڑا وقت درکار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلی حکومت ہے کہ جس نے ہر سطح پر کرپشن کے آگے بند باندھا ہے اور آج کوئی بھی شخص کرپشن کرتے ہوئے اداروں کا خوف کھاتا ہے ۔