وزیراعظم عمران خان اتوار کو ایک روزہ دورے پر دبئی جائیں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اتوار کو ایک روزہ دورے پر دبئی جائیں گے، دورے کے دوران ورلڈ گورنمنٹ سمٹ سے خطاب اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے سرمایہ کاروں اور یو اے ای قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ شیخ محمد بن راشد المکتوم نے وزیراعظم کو دورے کی دعوت دی تھی ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اتوار کو ایک روزہ دورے پر دبئی جائیں گے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہونگے، وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں جس میں وہ ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کریں گے اور اپنے خطاب میں خوشحال اور مضبوط پاکستان کا وژن اجاگر کریں گے، وزیراعظم یو اے ای کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ سرمایہ کار کی حوصلہ افزائی کے لئے سرمایہ کاروں سے بھی ملیں گے۔