شاندار و فا قی بجٹ پر اپوز یشن بو کھلا ہٹ کا شکارہے:ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور ( لاہور نامہ ) تر جمان پنجاب حکومت ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ شاندار و فا قی بجٹ پر اپوز یشن بو کھلا ہٹ کا شکارہے،اپوز یشن جماعتیں کے لیڈر ذ ہنی مر یض بن چکے ہیں .

انہیں کسی اچھے معا لج سے اپنا علاج کرنا چاہیے،پنجاب کا بجٹ بھی شاندارہو گا اپور یشن رو نا رونے کی تیاری شروع کردے۔

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ حکومت کے بجٹ میں نئے ٹیکس نہ لگانے پر اپوز یشن کی سیا ست دم تو ڑ گئی ہے،اپوز یشن کی ساری سیا ست فلا پ ہو چکی ہے ، چور مچا ئے شور کی پا لیسی پر گامزن اپوز یشن کو کہیں پزیرائی نہیں مل رہی ۔

انہو ں نے کہا کہ اپوز یشن جماعتیں ملک اور قوم کا مفاد سو چنے کی بجائے اپنی کر پشن کو بچانے کیلئے زیادہ فکر مند ہیں، و فا قی بجٹ ہر حوالے سے شاندار اورعوام دو ست بجٹ ہے ، عمران خان کی پوری ٹیم شاندار بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد کی مستحق ہے۔

حکومت کی کامیا ب حکمت عملی اور تر قی کر تا پاکستان اپو ز یشن کوہضم نہیں ہور ہا۔