ثقافتی سرگرمیوں پر کورڈ 19کے اثرات

ثقافتی سرگرمیوں پر کورڈ 19کے اثرات کا جائزہ لینے کے لئے ریسیلی آرٹ کے موضوع پر یونیسکو کی آن لائن نشست کا انعقاد

لاہور ( لاہور نامہ) ثقافتی سرگرمیوں پر کورڈ 19کے اثرات کا جائزہ لینے کے لئے ریسیلی آرٹ کے موضوع پر یونیسکو کی آن لائن نشست کا انعقادکیا گیا۔

چیئرپرسن بورڈ آف گورنز لاہور آرٹس کونسل الحمرا منیزہ ہاشمی نے اپنی گفتگو سے پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ کورڈ 19کی صورتحال میں ایسے پروگرام آرٹ کو نئی سمت دیکھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں،حالات کے مطابق خود کو ڈھالنے والی اقوام ہی عالم میں زندہ رہتی ہیں۔

یونیسکو کی نشست ریسیلی آرٹ کو ماڈریٹ کرتے ہوئے منیزہ ہاشمی نے گفتگو کو اعلی انداز میں آگے بڑھایا،جواب طلب سوال اٹھائے۔پینل میں شامل فوزیہ سعید، نزاکت شکیلہ، فرحان عرفان،ندیم شاہداورکنول کھوسٹ کی فنون لطیفہ پر کورڈ 19کے اثرات پر گفتگوکی۔

پروگرام میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا و ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات و ثقافت ثمن رائے کی خصوصی شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں فن و فنکار کی فلاح و بہبو د چیلنج ہے.

حکومت تمام وسائل برؤے کار لا رہی ہے،ادب و ثقافت کے فروغ میں ٹیکنالوجی کا استعمال کورڈ 19کی سنگینیوں کو کم کر سکتاہے،الحمرا نئے دور میں داخل ہو رہا ہے.

16ینگ آرٹسٹ نمائش کا آن لائن تجربہ کامیاب ثابت ہوا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پوسٹ کورڈ 19کی جامع حکمت عملی طے کر لی ہے،فرد و سماج کی زندگیوں بذریعہ فن خوبصورت بنانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی،آرٹ کے شعبے میں دنیا کی بدلتی اقدار کے قدم بہ قدم چلنے کی حکمت علمی پر عمل پیرا ہیں،موجودہ حالات میں الحمرا کو کاوشیں قابل تقلید ہیں،فن کی مدد سے کورڈ19کے نقصانات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

ڈائریکٹر یونیسکو پاکستان پیٹر یسیامیک فلپس کا پینلسٹ کے خیالات و آراء کا خیر مقدم کیا اور گفتگو کو فنون لطیفہ کی ترویج و ترقی کے لئے معاون قرار دیا۔