وینٹی لیٹرز, فوادچوہدری

پاکستان نے اپنا وینٹی لیٹرز بنا لیا، اس ہفتے این ڈی ایم اے کو دیں گے، فوادچوہدری

اسلام آباد ( لاہور نامہ) وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں بننے والے وینٹی لیٹرزکی پہلی کھیپ اس ہفتے این ڈی ایم اے کودیدی جائےگی۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان میں وینٹی لیٹرز تیار کر لیے گئے ہیں

اور ان کی پہلی کھیپ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو اسی ہفتے دے دی جائے گی۔

انہوں نے وینٹی لیٹرز تیار کرنے پر اپنی ٹوئٹ میں نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن

(این آرٹی سی) کو بہت مبارک دی اور دعویٰ کیا کہ مزید 3 ڈیزائن بھی آخری مراحل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام مشینیں یورپی معیار کے مطابق ہیں

اور ہم دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہوجائیں گے جوپیچیدہ میڈیکل مشینیں بناتے ہیں۔