کورونا وائرس کا شکار

پاکستان میں مزید 78افراد کورونا وائرس سے جاں بحق، صحت یاب افراد کی تعداد ایک لاکھ4ہزار694ہوگئی

اسلام آباد (لاہورنامہ)ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس مزید 78افراد کی جان لے گیا.

پاکستان میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد4ہزار473ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 2 لاکھ 13500سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں. جب کہ اموات کی مجموعی تعداد 4,473ہو گئی ہے۔

این سی اے سی کی رپورٹ کے مطابق کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213ممالک میں پاکستان دنیا کا 12واں ملک بن چکا ہے۔

کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد4ہزار473ہوگئی ہے.

پاکستان میں کورونا کے ایک لاکھ8ہزار642مریض مختلف اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرعلاج ہیں جبکہ کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایک لاکھ4ہزار694ہوگئی ہے۔

این سی اے سی رپورٹ کے مطابق ملک میں24گھنٹے کے دوران 22 ہزار 128 ٹیسٹ کیے گئے.

پاکستان میں اب تک13 لاکھ 27ہزار638کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں کورونا کیسزکی تعداد 86 ہزار 795 ہوگئی جبکہ پنجاب میں77ہزار740،خیبرپختونخوا میں 26 ہزار 938 کیسز رپورٹ ہوچکے۔

اسلام آباد میں 13ہزار82،بلوچستان میں10ہزار608افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، گلگت بلتستان میں1511،آزاد کشمیر میں1135کیسز رپورٹ ہوچکے، کورونا مریضوں کیلئے دستیاب1562وینٹی لیٹرزمیں سے487زیراستعمال ہیں۔