لاہور (لاہورنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداررات گئے مزار
داتا دربارگنج بخشؒ کے قریب پناہ گاہ میں اچانک پہنچ گئے-
وزیراعلیٰ پناہ گاہ میں مقیم مسافروں سے گھل مل گئے اور انکی خیریت
دریافت کی-

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وزیر آباد سے آنے والے معذور بزرگ شہری کا
مسئلہ ڈی سی لاہور کو فوری طو رپر حل کرنے کا حکم دیا
وزیراعلیٰ نے مسافرو ں سے پناہ گاہ میں سہولتوں اور مسائل کے بارے
میں بھی دریافت کیا-
پناہ گاہوں میں کورونا سے بچاؤ کے لئے ایس اوپیزپر عملدرآمد یقینی بنایاجائے-
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ پناہ گاہوں میں آنے والے مسافروں کی صحت
اور سہولت کا خصوصی خیال رکھاجائے -
پناہ گاہو ں میں آنے والے مسافروں کو کسی قسم کی دشواری کاسامنا نہیں ہونا چاہیے-
وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سڑکوں، فٹ پاتھوں اورپارکوں میں سونے والے بے گھر لوگوں کو پناہ گاہوں میں لایا جائے -
سڑکوں، فٹ پاتھوں اورپارکوں میں سونے والے مسافروں کو قیام وطعام کی سہولت مہیا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے -
حکومت بے گھر افراد کی دیکھ بھال کے فرض سے پہلو تہی نہیں کرے گی- انہوں نے کہاکہ پناہ گاہوں کے انتظامات کی ذاتی طور پر نگرا نی کروں گا اور وقتا ً فوقتاً دورے کرکے حالات کاجائزہ لوں گا-
صوبائی وزیر قانون راجہ محمد بشارت، صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ اوردیگر متعلقہ حکام بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے-
وزیراعلیٰ نے پناہ گاہ کے عمدہ انتظامات پر انچارج خاتون کو شاباش دی اور مسافروں کو بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لئے کوشاں رہنے کی ہدایت کی-
وزیراعلیٰ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیاکہ مزار داتا گنج بخشؒ پناہ گاہ میں 144مرد مسافروں اور 16خواتین کے قیام کی سہولت میسر ہے-