اسلام آباد (لاہورنامہ) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا پر قابو پانے کیلئے
موثر اقدامات ترجیح ہیں، کوشش ہے وبا کا پھیلاو روکنے کے ساتھ روزگا ربھی
چلتا رہے۔ وفاقی وزیر اسد عمر نےکہا صورتحال میں بہتری آ رہی ہے.
اگر احتیاط نہ کی تو پھر سزا ملے گی.
وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے سپیشلائزڈ ہسپتال قائم کیا۔
انہوں نے کہا طبی عملے نے قومی جذبے کے تحت کورونا کا مقابلہ کیا.
طبی استعداد کار میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں، عوام نے مشکل حالات میں ملک کیلئے پر خلوص جذبے سے کام کیا، ایس او پیز پر عمل ہوگا تو کاروبار بھی چلے گا اور لوگ بھی صحت مند رہیں گے۔