لاہور (لاہورنامہ) سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی زیر صدارت پولیس سوفٹ ویئرز اپ گریڈیشن کے حوالے سے میٹنگ منقعد ہوئی۔
میٹنگ میں ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شہزاہ سلطان ، ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر، ایس پی سیکورٹی بلال ظفر، ایس ڈولفن محمد راشد، اور پی آئی ٹی بی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
میٹنگ میں پولیس ونگز کے تمام آرڈر بکس کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سربراہ لاہور پولیس نے تمام اہلکاروں کے ریکارڈز کو سنٹرلاائزڈ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام سزا، جزا اور شوکاز نوٹسز HRMIS سے جاری ہونگی۔
تمام ٹرانسفر پوسٹنگ بھی HRMIS کے ذریعے کی جائےں اور ہوٹل آئی، ٹریول آئی، ویلفیئر آئی اور ای پولیس پوسٹ سوفٹ وئیر کو اپ گریڈ کیا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے مجرموں اور قانون شکن عناصر کی سرکوبی کی جائے گی ۔سوفٹ ویئر اپ گریشن سے مجرمان کے ریکارڈز کو مزید محفوظ بنایا جاسکے گا۔