جمشید اقبال چیمہ

اپوزیشن کی اے پی سی کا مقصد اپنی سیاسی بقاء کیلئے مشاورت کرنا ہے ‘ جمشید اقبال چیمہ

لاہور ( لاہورنامہ) انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے

کہا ہے کہ عوام مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو دوبارہ نہیں آزمائیں گے اور

انشا اللہ 2023ء کے بعد تحریک انصاف کی حکومت کا تسلسل جاری رہے گا .

اپوزیشن کی اے پی سی کا مقصد اپنی سیاسی بقاء کیلئے مشاورت کرنا ہے موجودہ حکومت

نے 80فیصد قرضہ مسلم لیگ (ن) کے دور کے مہنگے قرضے اتارنے کیلئے لیا ہے۔

جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ ہم بالکل میثاق معیشت کے حق میں ہیں لیکن اپوزیشن پہلے

بتائے جس طرح میثاق جمہوریت کو اپنے مفاد کیلئے استعمال کیا گیا میثاق معیشت کابھی

اسی طرح استعمال ہوگا ؟

اپوزیشن میثاق معیشت کی جانب سے کوئی پیشرفت نہیں کرے گی کیونکہ ہماری جانب سے ملک و قوم کے مفاد کو ترجیح دی جائے گی جس پر یہ کبھی رضا مند نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے غیر معمولی فیصلوں اور اقدامات سے ثابت کیا ہے کہ موجودہ حالات میں ان کے سوا کوئی اور آپشن نہیں اور انشا اللہ 2023ء کے عام انتخابات کے بعد یہی تسلسل رہے گا .