پیر سید ادریس شاہ زنجانی

پاکستانی معیشت کی تباہی کی بڑی وجہ سودی نظام ہے، پیر سید ادریس شاہ زنجانی

لاہور(لاہورنامہ) دربار حضرت میراں حسین زنجانی ؒ کے سجادہ نشیں پیر سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ اللہ اور اس کے رسول حضرت محمد ﷺ کے احکامات کی عدم پیروی کی وجہ سے ہر شخص پریشان ہے۔

پاکستانی معیشت کی تباہی کی بڑی وجہ سودی نظام ہے کیونکہ سودی نظام کو اللہ اور اس کے رسول ؐ سے جنگ کرار دیا گیا ہے۔

جب تک پاک وطن سے اس غلیظ نظام کا خاتمہ نہیں ہوگا پاکستان کبھی ترقی نہیں کر گے۔

ان خیا لات کا اظہار انہوں نے شیخ ایوب المعروف بابا خوشبو والا کے پوتے محمد با لاج کی درازیئے عمر کیلئے جامع مسجد شاہ زنجان میں منعقدہ دعائیہ تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے گناہوں کی معافی کیلئے ہر دم استغفار اور خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفےٰ ﷺ پر درود بھیجتے رہنا چاہئے تاکہ اللہ پاک ہمارے حال پر رحم فرمائے اور سودی نظام سے ہماری جان چھوٹ جائے۔