شاہد اقبال

کورونا وبا کے پیشِ نظر الخدمت فاﺅنڈیشن قربانی جدید سلاٹر ہاوسز میں کرے گی، شاہد اقبال

لاہور (لاہورنامہ) الخدمت فاﺅنڈیشن اِس عید الاضحی پر مصیبت زدہ اور دور دراز پسماندہ علاقوں سمیت شہری علاقوں میں بیواﺅں ، یتیم اور مساکین کے ساتھ ساتھ روہنگیا اور شامی مہاجرین تک بھی قربانی فی سبیل اللہ کا گوشت پہنچانے کا اہتمام کرے گی۔

الخدمت فاﺅنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل شاہد اقبال نے بتایا کہ قربانی پراجیکٹ الخدمت فاﺅنڈیشن کی سماجی خدمات کا ایک اہم حصہ ہے ۔

جس میں الخدمت ملک بھر میں پھیلے رضاکاروں کے منظم نیٹ ورک کی بدولت دور دراز علاقوں میں قربانی کا گوشت پہنچانے کا بندوبست کرتی ہے۔

الخدمت فاﺅنڈیشن کی مرکزی، ریجنل اور ضلعی سطح پر قربانی پراجیکٹ کی مانیٹرنگ کے لئے ڈیسک قائم کیا جاتا ہے جس میں قربانی کے جانوروں کی خریداری سے لے کر ان کی دیکھ بھال اور قربانی کرنے سے لے کر گوشت کی تقسیم اور رپورٹنگ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

گزشتہ سال الخدمت قربانی فی سبیل اللہ پراجیکٹ کے تحت چھوٹے بڑے 2823 جانورقربان کئے گئے ،

جس سے مجموعی طور پر 97ہزار مستحق خاندان مستفید ہوئے۔اس عید الاضحی پربھی اپنے مصیبت زدہ اور ضرورت مند ہم وطنوں کو خوشیوں میں اپنے ساتھ شریک رکھیں اوراپنی قربانی الخدمت فاﺅنڈیشن کو عطیہ کیجئے۔