آئی جی پنجاب

آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب ہائی وے پٹرول کی شاہرات کی بروقت کاروائیاں

لاہور (لاہورنامہ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کے ویژن اور ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی)کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان (ستارہ امتیاز) کی ہدایات پر پی ایچ پی کی جانب سے شاہرات پر عوام کی جان ومال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تیز ترین کاروائیاں جاری ہیں اور اسی سلسلے میں پی ایچ پی ہیڈ کوارٹر نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

پنجاب ہائی وے پٹرول نے روایت کو برقرار رکھتے ہوئے گزشتہ ہفتے کے دوران اپنے عزم”محفوظ شاہرات محفوظ عوام“ کو اچھے طریقے سے نبھایا اور لوگوں کی ہر لحاظ سے مدد کی.

پنجاب ہائی وے پٹرول کی مختلف برانچوں نے ڈیپارٹمنٹ کی استعداد کو بڑھانے کیلئے مختلف ہیڈز کے تحت پراجیکٹس کا کام کیا جسکی تفصیل درج دیل ہے۔

پنجاب ہائی وے پٹرول نے تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 252،غیر قانونی،جعلی اور سبز نمبر پلیٹ پر91، ناجائز اسلحہ رکھنے اور نمائش پر43 اور منشیات کے جرائم میں 89مقدمات درج کئے اورملزمان کے قبضہ سے 2094 لیٹر شراب اور 16608گرام چرس برآمد کی جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے اور نمائش پر ملزمان سے 02رائفلز،08گنز، 32پسٹلز، 8کارتوس، 15میگزین اور 347 گولیاں برآمد کیں۔

دریں اثناء پنجاب ہائی وے پٹرول نے 09اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا۔مزید برآں ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر08 جبکہ غیر قانونی سلنڈر نصب کرنے کے جرم میں 42افراد کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔

علاوہ ازیں پٹرولنگ پولیس نے145سڑک استعمال کرنے والے مسافروں کو دوران سفرمدد فراہم کی، 07گمشدہ بچوں کوانکے والدین سے ملوایا جبکہ پٹرولنگ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے55عارضی تجاوزات ختم کروائیں۔

ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران بھی پی ایچ پی اہلکار اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر فرائض منصبی کی ادائیگی کا سلسلہ فرض شناسی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں اور عوام کی جان و مال کا تحفظ اور بے لوث خدمت پی ایچ پی کا نصب العین ہے۔