لاہور (لاہورنامہ) انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی صدر حبیب اورکزئی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پارٹی کے منشور کے مطابق پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کیلئے عملی طور پر کوشاں ہیں،

وزیر اعظم عمران خان اور ان کی ٹیم اپنے عزم اور ولولے سے موجودہ چیلنجز سے نبرد آزما ہے اور انشااللہ عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ کی جانب سے ونگ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
اجلاس میں انصاف ویلفیئر ونگ کی اب تک کی کارکردگی ، آئندہ کے منصوبوں اور حکمت عملی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں عہدیداروں نے اپنی تجاویز بھی دیں ۔

حبیب اورکزئی نے انصاف ویلفیئر ونگ کی تنظیم سازی کیلئے اقدامات اور بہترین کارکردگی پر جمشید اقبال چیمہ کی کارکردگی کو سراہا ۔سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پلیٹ فارم سے وزیر اعظم عمران خان کے پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کے وژن کو عملی طور پر آگے بڑھا رہے ہیں ۔
مستقبل کے حوالے سے منصوبہ بندی کی گئی ہے جس پر جلد عملی پیشرفت کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ انصاف ویلفیئر ونگ کی تنظیم سازی پر بھی بھرپور توجہ دی جارہی ہے اور بہت جلد اس مرحلے کو مکمل کرلیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک مربوط نظام کے تحت ایک دوسرے سے رابطے میں رہنا ہے تاکہ جو بھی پالیسیاں ترتیب دی جائیں ان پر بلا تاخیر عملدرآمد کیا جا سکے ۔