دکانیں کھول لیں

تاجر ڈٹ گئے، لاہور، فیصل آباد، جھنگ سمیت کئی شہروں میں دکانیں کھول لیں

لاہور (لاہورنامہ) کاروبار کا مزید نقصان نہیں کرسکتے، تاجر ڈٹ گئے،

لاہور، فیصل آباد، جھنگ سمیت کئی شہروں میں تاجروں نے دکانیں کھول لیں۔

پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے شاپس بند کرا دیں.

لاہور میں بھی کئی مارکیٹ کھلی رہی ان میں شاہ عالمی مارکیٹ، انارکلی بازار اور دیگر مارکیٹ شامل ہیں.

جبکہ پکڑ دھکڑ میں کئی دکاندار گرفتار کرلئے۔

فیصل آباد میں تاجروں نے حکومتی لاک ڈاون کا فیصلہ مسترد کر دیا۔

گھنٹہ گھر کے گرد بازار کھولنا شروع کر دئیے، ریل بازار میں کپڑے کی مارکیٹ مکمل طور پر کھل گئی۔

مکی مارکیٹ اور گول بازار میں بھی متعدد دکانیں کھل گئیں۔

انجمن تاجران سپریم نے حکومتی لاک ڈاون کا فیصلہ مسترد کر دیا ہے،

حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔