لاہو(لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ لیبر ونگ ق پنجاب کے جنرل سیکرٹری محمد اشرف چوہدری نے پنجاب بھر میں مارکیٹوں میں9روزہ لاک ڈاﺅن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9روزہ لاک ڈاﺅن سے غربت اور بے روزگاری میں اضافہ ہوگا۔
اور روزانہ مزدوری کرنے والوں کی مشکلات بڑھ جائیں گی اور وہ عید پر اپنے اور اہل خانہ کے گذر اوقات سے محروم ہوجائیں گے ۔
محمد اشرف چوہدری نے کہا کہ ملک بھر میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری ،غربت اور بھوک کے خاتمہ کیلئے لاک ڈاﺅن کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے.
کیونکہ ملک بھر میں کورونا کی صورتحال میں بہتر ی آرہی ہے اور80فیصد مریض صحت یاب ہوگئے ہیں ہسپتال خالی پڑے ہیں.
ایسی صورتحال میں زبردستی لاک ڈاﺅن سے مزدور اور سفید پوش طبقہ متاثر ہورہا ہے اور بطور اتحاد ی پاکستان مسلم لیگ ق کی ساکھ بھی متاثر ہورہی ہے.
انہوںنے کہا کہ حکومت فی الفور لاک ڈاﺅن ختم کرکے کیونکہ لاک ڈاﺅن ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے ۔