لاہور (لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی زیر صدارت پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا،
جس میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، ارکان قومی اسمبلی مونس الٰہی، سالک حسین، حسین الٰہی اور شافع حسین شریک ہوئے۔
اجلاس میں پارٹی کا سیاسی معاملات پر ارکان قومی اسمبلی کے بعد ارکان صوبائی اسمبلی اور پارٹی کی سینئر قیادت سے بھی مشاورت کا فیصلہ کیا گیا،
سینئر قیادت اور رہنماؤں کی مشاورت سے حکمت عملی طے کرنے کے ساتھ ساتھ جلد اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
اجلاس میں سپیکر چودھری پرویزالٰہی اور طارق بشیر چیمہ نے اہم امور پر پارٹی رہنماؤں کو اعتماد میں لیا جبکہ ارکان قومی اسمبلی مونس الٰہی، سالک حسین اور حسین الٰہی نے پارٹی قیادت کو اہم معاملات پر تجاویز دیں۔