لاہور (لاہورنامہ) تر جمان پنجاب حکومت ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ زرداری اور شریف فیملی نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں پھنسایا ،
راوی منصوبے پر لیگی پٹواریوں کی تنقید سمجھ سے بالا ترہے پٹواری کو ملکی تر قی کیو ں ہضم نہیں ہو رہی؟،
پنجاب حکومت نمائشی منصو بو ں کی قا ئل نہیں ہر منصو بہ وقت سے پہلے مکمل ہو گا۔
انہو ں نے کہاکہ راوی منصوبہ شفا ف اورکر پشن کے بغیر مکمل ہو گا.
احسن اقبا ل عوام کو گمراہ کر نے کی بجائے اپنے دور کے منصو بو ں میں ہو نے والی کر پشن کا حسا ب دیں۔
انہو ں نے کہاکہ اب پاکستان پر وہ وقت آچکا ہے جس کے پی ٹی آئی نے وعدے کئے تھے.
وزیراعظم عمران خان نے مشکل منصوبہ راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا بیڑا اٹھا لیا ہے یہ پراجیکٹ لاہور کو بچانے کا منصوبہ ہے۔
انہو ں نے کہاکہ زرداری اور شر یف فیملی کے اداکار اپنی سیا سی دوکانداری ختم ہو تے دیکھ کر بو کھلا ہٹ کا شکار ہوچکے ہے.