لاہور (لاہور نامہ) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سرداردوست محمد مزاری نے قوم کو 73 ویں یوم آزادی پر مبارکباد دی ہے.
اور کہا ہے کہ14 اگست ہماری قومی تاریخ کا انتہائی اہم دن ہے۔
اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد تحریک پاکستان کے شہداءکی قربانیوں کو یاد کرنا اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنا ہے ۔
برصغیر کے مسلمانوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں علیحدہ وطن کے حصول کے لئے تاریخی جدوجہد کی تھی.
اورپاکستان لاکھوں مسلمانوں کی لازوال قربانیوں اور عظیم جدوجہد کا ثمر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ملکی ترقی و استحکام کے لیے بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔
آج پاکستا ن کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے افکار کے مطابق بھرپور محنت کرنا ہو گی تاکہ عالمی سطح پرپاکستان کا نام بلند ہونے کے ساتھ ساتھ عزت و وقار کی علامت ہو۔
آج وقت کی ضرورت ہے کہ ہم اپنی نئی نسل کو پاکستان کے حصول کا مقصد سمجھائیں تا کہ وہ دو قومی نظریہ کو جان سکے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ دور قائداعظم محمد علی جناح کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر تمام بحرانوں سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان قائداعظم محمد علی جناح کے فرمودات کے مطابق پاکستان کی ترقی کے لئے عمل پیرا ہیں اور عوام کو پورا یقین ہے کہ عمران خان کی قیادت میں اب پاکستان موجودہ تمام بحرانوں سے باہر نکلے گا ۔
ہم نے تو مٹ جانا ہے اے عرض وطن لیکن
تم کو سلامت رہنا ہے قیامت کی سحرہونے تک