رراولپنڈی/اسلام آباد(لاہورنامہ) جڑواں شہروں کے درمیان ڈبل ڈیکر بس سروس آزمائشی بنیادوں پر شروع ہوگئی ہے۔
باضابطہ افتتاح اسی ماہ کے آخری ہفتے میں ہوگا۔
اس بس کے ذریعے تاریخی اور سیاحتی مقامات کی سیر کی جاسکے گی۔
تفریحی مقاصد کےلئے شروع کی جانے والی اس بس سروس میں ہر بس میں 40 مسافر سوار ہوں گے۔
فی مسافر کرایہ 400 روپے ہوگا۔
اس کے علاوہ 5 سال سے کم عمر بچے اور خصوصی افراد مفت سفر کریں گے۔
بس میں موجود گائیڈ تاریخی مقامات کی تاریخ بھی سیاحوں کوبتائے گا۔ بس سروس کے ذریعے سیاحوں کو فیصل مسجد، چڑیا گھر، دامن کوہ اور سید پور کی سیر کرائی جائے گی۔
شہری پارلیمنٹ ہاوس،سپریم کورٹ، لوک ورثہ اورنیشنل میوزیم بھی دیکھیں گے۔
یہ بس سروس چاند تارہ چوک، پاک چائنہ سینٹر، سرینا ہوٹل اورسینٹورس مال سے بھی گزرے گی۔